حیدرآباد روڈ پر نجی ہسپتال کے ڈاکٹر سے بھتہ وصول کرنے والا ملزم گرفتار

جمعرات 23 اپریل 2015 19:24

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء ) حیدرآباد روڈ پر واقع نجی ہسپتال نیشنل میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر سے بھتہ وصول کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد روڈ پر واقع نجی ہسپتال نیشنل میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر اﷲ ڈنو کاکا پوٹہ سے 2نامعلوم مسلح بھتہ خور بھتہ وصول کرنے کے لئے سینٹر میں داخل ہوئے ۔اور ڈاکٹرز سے بھتہ طلب کیا ۔

تو ڈاکٹر نے بھتہ دینے سے انکار کردیا ۔جس پر مسلح افراد نے ڈاکٹر پر اسلحہ تان لیا ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ڈاکٹرز اور اسپتال میں موجود دیگر افراد نے بھتہ خور سے مذاحمت کی ۔اور فرار ہوتے ہوئے ایک بھتہ خورملزم یونس بروہی کواسپتال عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیاجبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا میڈیا سے بات کرتے ہوئے نجی اسپتال کے ڈاکٹر اﷲ ڈنوکاکا پوٹو نے بتایا کہ ہم نے ملزم کے خلاف ۔انسدادِ دہشت گردی کی ایف آئی آر تھانہ سیکشن اے میں درج کرا دی ہے مزکورہ ملزم کئی بار ہم سے بھتے کی ڈیمانڈ کر چکا ہے پیسے نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا رہا ہے۔