وزیر اعظم کی سعودی قیادت سے ملاقات ٗ سعودی عرب کی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستانی حمایت کا اعادہ
یمن کے معاملے پر پاکستان نے اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق اقدامات کئے ہیں ٗنواز شریف وزیر اعظم کا ائیر پورٹ پر شاندار استقبال ٗ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
جمعرات 23 اپریل 2015 19:46
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے سعودی قیادت کو مکمل یقین دلایا ہے کہ یمن کے بحران میں پاکستان نے اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق اقدامات کئے ہیں ۔جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر ریاض پہنچے جہاں ان کی سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات ہوئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سعودی فرمانروا خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف نے حالیہ بحران میں سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ یمن کے معاملے پر پاکستان نے اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق اقدامات کیے ہیں۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام پیدا کرنے کے حوالے سے مشترکہ تجاویز کا خیر مقدم کیااس سے قبل ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال سعودی وزیر داخلہ نائب ولی عہد نیاف السعود اور وزیر دفاع پرنس محمد بن سلمان السعود نے کیا۔
وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی ساتھ تھے دوران سفر طیارے میں وزیراعظم نواز شریف نے ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کی ٗ جس میں یمن کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل کا شام پرراکٹ حملہ،معمولی نقصان کی اطلاع
-
ساحل پرگم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
-
بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
-
چینی سائنسدانوں نے پھول سے خوبصورت ہیرا بنا لیا
-
چین، 41 ویں وائی فانگ بین الاقوامی پتنگ میلے کا آغاز، آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا
-
امریکہ میں فائرنگ، 5 طلبا زخمی، ملزم فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.