جماعت اسلامی نے این اے 246 کے ضمنی الیکشن کے نتائج قبول نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 اپریل 2015 20:22

جماعت اسلامی نے این اے 246 کے ضمنی الیکشن کے نتائج قبول نہ کرنے کا فیصلہ ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23 اپریل 2015 ء) جماعت اسلامی نے این اے 246 کے ضمنی الیکشن کے نتائج قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رہنماء جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ اس ادھوری شفافیت کو ماننے سے انکار کرتے ہیں تاہم وہ پولیس اور رینجرز نے ضمنی الیکشن میں اچھا کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ ایسے الیکشن کو نہیں مان سکتے جس کی انتخابی فہرستیں سیاسی جماعت کے سیکٹر آفس میں بنے ہوں۔ انہوں نے جن خدشات کا اظہار کیا تھا کہ ان کے سدباب کیلئے کچھ نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :