انسانی ترقی کے فلاحی ادارے این سی ایچ ڈی بدین میں شرمناک ترین حرکتیں،

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 23 اپریل 2015 20:23

انسانی ترقی کے فلاحی ادارے این سی ایچ ڈی بدین میں شرمناک ترین حرکتیں،

بدین(عمران عباس۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اپریل۔2015ء)انسانی ترقی کے فلاحی ادارے این سی ایچ ڈی بدین میں کام کرنے والی نوجوان لڑکی شازیہ میمن کی جانب سے اپنے افسران پر جنسی حراساں کرنے،زبردستی دوستی رکھنے اورذہنی ٹارچر دینے کے انکشافات کے بعد این سی ایچ ڈی کی ہیڈ آفیس کی ڈاریکٹر آپریشن حمیرہ ھاشمی نے سخت نوٹس لے لیا ہے اور فوری طور پر این سی ایچ ڈی نواب شاھ، سانگھڑ، جامشورو کے جنرل مینجرز اور ا کراچی کی آفیسر میڈم ذیشان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے جو بروز جمعہ بدین این سی ایچ ڈی آفیس پہنچ کر انکوائری شروع کرے گی جبکہ متاثرہ شازیہ میمن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاریکٹر آپریشن حمیرا ھاشمی نے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے ہونے والی زیادتی پر معلومات لی اور انصاف دلانے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے شازیہ میمن نے بتایا کہ تشکیل دی ہوئی کمیٹی پر اعتماد نہیں ہے کیونکہ کمیٹی کے میمبر بدین این سی ایچ ڈی کے جنرل مینیجر کے دوست ہیں اس لیئے وہ انکوائری ٹھیک سے نہیں کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے 27اپریل پر ہونے والی کاروائی تک کسی بھی انکوئری پر اعتماد نہیں ہے جبکہ حمیرا ھاشمی سے رابطہ کرنے پر بتایا کہ میڈیا میں خبریں لگنے کے بعد ہمیں معلوم ہوا جس کے بعد میں سخت نوٹس لیا ہے انہوں نے کہا کہ اس بات کا مجھے بھی بہت دکھ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ انکوائری ٹیم کی رپورٹ کے آنے کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔