ادارہ علوم ابلاغیات میں سپورٹس ویک 2015کا آغاز

جمعرات 23 اپریل 2015 21:23

ادارہ علوم ابلاغیات میں سپورٹس ویک 2015کا آغاز

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء ) پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات میں سالانہ سپورٹس ویک 2015کا آغاز کرکٹ ٹورنامنٹ سے ہو جس کا افتتاح پنجاب یونیورسٹی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمود خالد نے کیا۔ اس موقع پرانچارج ڈائریکٹر ادارہ علوم ابلاغیات ڈاکٹر نوشینہ سلیم، ڈاکٹر وقار ملک، شبیر سرور، اکرم سومرو، فہد محمود، شازیہ طور ، عائشہ حکیم، سویرہ شامی، ارشاد چوہدری، عمار شیخ، محمد اقبال، وقاص شہزادہ، دیگر فکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر محمود خالدنے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے، طلبہ و طالبات کو پڑھائی کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

محمود خالدنے سپورٹس ویک کے انعقاد پر ڈاکٹر نوشینہ سلیم اور فکلٹی ممبران کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ڈاکٹر نوشینہ سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سر گرمیاں طلبہ کی ذہنی اور جسمانی نشونما میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں اور اُنہیں بے راہ روی سے دور رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایک صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کی علامت ہوتا ہے ۔ سپورٹس ویک کا مقصد طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے ۔ اس سال سپورٹس ویک میں کرکٹ ٹونامنٹ، فٹبال ٹونامنٹ، بیٹمنٹن، ٹیبل ٹینس، شطرنج کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔