وزیراعظم نے نئی حج پالیسی 2015 کی منظوری دیدی،باضابطہ اعلان (کل )کیا جائیگا

جمعرات 23 اپریل 2015 22:52

وزیراعظم نے نئی حج پالیسی 2015 کی منظوری دیدی،باضابطہ اعلان (کل )کیا جائیگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء ) وزیراعظم نوازشریف نے نئی حج پالیسی 2015 کی منظوری دیدی،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف جمعہ کو باضابطہ طور پر نئی حج پالیسی2015 کا اعلان کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف جمعہ کوصبح نو بجے باضابطہ طور پر نئی حج پالیسی کا اعلان کریں گے جبکہ وزارت مذہبی امور کی طرف سے بھجوائی گئی حج پالیسی 2015 کی سمری کی وزیرعظم نے منظوری دیدی ہے ۔

ذرائع کے مطابق نئی حج پالیسی کے تحت ایک لاکھ43ہزار عازمین حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔ 50 فیصد سرکاری اور 50 فیصد پرائیویٹ طور پر عازمین حج ہوں گے۔کراچی، کوئٹہ اور سکھر کیلئے حج پیکیج2لاکھ 46 ہزار231 روپے ہوگا۔ اسلام آباد، پشاور اور لاہور کیلئے حج پیکیج 2لاکھ 55ہزار277ہوگا۔

(جاری ہے)

حج درخواستوں کی وصولی کا عمل27 اپریل سے شروع کیا جائے گی اور قرعہ اندازی کا عمل رواں ماہ کے آخر میں ہوگا جس کے بعد حج میں جانے عازمین کا اعلان کیا جائے گا۔

حج پالیسی کے تحت اس سال اخراجات پچھلے سال کی نسبت کم ہوں گے اور کسی کو بھی مفت حج نہیں کروایا جائے گا ،5سال میں حج ادا کرنے والے درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے اورحج پالیسی کی مانیٹرنگ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے کی جائے گی۔ حج پالیسی کا فیصلہ قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں کیا گیا تھاجس کے مطابق ایکلاکھ 43ہزار پاکستانی حج کی سعادت حا صل کر یں گے،گزشتہ سال کی نسبت اس سال اخراجات 17ہزار روپے کم ہونگے۔حرم کی توسیع کے بعد پاکستان کے کوٹے میں 20فیصد کمی کر دی گئی ہے،سرکاری کو ٹے پر جانے والوں کو سیدھا مدینہ منورہ لے جایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :