بنگلہ دیش کے ہاتھوں قومی ٹیم کے وائٹ واش کے ذمہ دار پی سی بی اور وقار یونس ،عبدالرزاق

جمعہ 24 اپریل 2015 11:27

بنگلہ دیش کے ہاتھوں قومی ٹیم کے وائٹ واش کے ذمہ دار پی سی بی اور وقار ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اپریل۔2015ء) قوم کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بنگلہ دیش کے ہاتھوں قومی کرکٹ ٹیم کے ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کا ذمہ دار پی سی بی کی پالیسیوں اور ہیڈ کوچ وقار یونس کو قراردے دیا ہے ، میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے 35 سالہ آل راونڈر کا کہنا تھا کہ وقاریونس سے جتنی جلدی جان چھڑائی لی گئی اتنا ہی پاکستان کرکٹ کیلئے بہتر ہو گا ورنہ قومی ٹیم مزید پستیوں میںچلی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہیڈ کوچ وقار یونس ایک ناکام کوچ ہیں جو ٹیم میںاپنے من پسند کھلاڑیوں کو پروموٹ کر رہے ہیں جبکہ ٹیم مسلسل میچزہا ررہی ہے ۔