منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 اپریل تک توسیع

جمعہ 24 اپریل 2015 11:39

منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 اپریل ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 اپریل تک توسیع کردی گئی ،عدالت نے جیل حکام کو ماڈل ایان علی کو ادویات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار اڈل ایان علی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہادر علی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔عدالت نے ایان علی کی جوڈیشل ریمانڈ میں 27اپریل تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ دوران سماعت ماڈل ایان علی نے جج سے شکایت کی کہ جیل میں صفائی کے ناقص انتظامات ہیں جس کی وجہ سے انہیں الرجی ہوگئی جبکہ جیل میں دوا بھی نہیں مل رہی جس پر عدالت نے جیل حکام کو ماڈل ایان علی کو جیل میں دوا فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ عنوان :