دوسراٹیسٹ :انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز پر پہلی اننگز میں 74 رنز کی برتری مل گئی

جمعہ 24 اپریل 2015 11:41

دوسراٹیسٹ :انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز پر پہلی اننگز میں 74 رنز کی برتری مل ..

سینٹ جارج (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اپریل۔2015ء) انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 373رنز بنا کر 74 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

تیسرے دن کے کھیل میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کے سکور 299رنز کے جواب میں 124 اوور ز کھیل کر 6 وکٹوں کے نقصان پر 373 رنز بنائے ۔جو روٹ 118 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جب کہ الیسٹر کک نے 76رنز کی اننگز کھیلی ،وہ اس اننگز کے دوران انگلینڈ کی طرف سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔ گیری بیلنس 77رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ،ویسٹ انڈیز کی جانب سے گیبریل اور بشو نے 2،2 جبکہ سیمیولز نے ایک شکار کیا ،