بالی ووڈ کی نئی رومانوی فلم عشق کے پرندے ریلیز کر دی گئی

جمعہ 24 اپریل 2015 11:47

بالی ووڈ کی نئی رومانوی فلم عشق کے پرندے ریلیز کر دی گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) نئی کاسٹ پر مبنی بالی ووڈ کی رومانوی فلم عشق کے پرندے ریلیز کر دی گئی ، فلم کی عکس بندی لکھنو میں کی گئی ۔

(جاری ہے)

فلمساز شاکر خان کی ہدایت میں بننے والی فلم کی کہانی 2پیار کرنیوالوں کو پیش آنیوالی مشکلات پر مبنی ہے ۔ فلم میں پاک بھارت سرحد عشق کرنیوالوں کے درمیان حائل ہو جاتی ہے تاہم جیت عشق کی ہی ہوتی ہے۔ رومانوی فلم میں نئے چہرے رشی ورما اور پریانکا مہتہ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہیں جبکہ موسیقی وجئے ورما اور ساجد علی نے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :