پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا

جمعہ 24 اپریل 2015 12:00

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا

میرپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اپریل۔2015ء) شکست خوردہ پاکستانی شاہین نئے کپتان کے ساتھ پرانا حساب چکتا کرنے کے لئے تیار ہوگئے ، شاہد آفریدی کی زیر قیادت گرین شرٹس آج شام پہلے ٹی ٹونٹی میں بنگال ٹائیگرز کا سامنا کرینگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک بنگلہ دیش واحد ٹی 20 میچ شام پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے شیر بنگال سٹیڈیم میر پور میں کھیلا جائے گا ، ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کے بعد قومی ٹیم شاہد آفریدی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بنگال ٹیم کی کپتانی کے فرائض مشرفی مرتضی نبھائینگے ، ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان کو بوم بوم آفریدی کے علاوہ احمد شہزاد ، مختار احمد ،سہیل تنویر اور پیسر عمران خان کا ساتھ حاصل ہوگا ۔