ثناء نجی ٹی وی چینل کے رئیلٹی شو میں شرکت کیلئے پرسوں تھائی لینڈ روانہ ہونگی

جمعہ 24 اپریل 2015 12:12

ثناء نجی ٹی وی چینل کے رئیلٹی شو میں شرکت کیلئے پرسوں تھائی لینڈ روانہ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) پاکستانی اداکارہ ثناء نجی ٹی وی چینل کے رئیلٹی شو میں شرکت کیلئے 26اپریل کو تھائی لینڈ روانہ ہونگی ۔ 10روزہ ریکارڈنگ کے بعد شو کو نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ثناء کے علاوہ دیگر فنکاروں میں مہوش حیات ، سوناکشی ،فخر امام او ردیگر فنکار بھی اس میں شرکت کرینگے۔ مذکورہ رئیلٹی شو میں فنکاروں اور دیگر شریک ہونیوالوں میں مختلف مقابلے کرائے جائینگے اور کامیاب ہونیوالوں کو قیمتی انعامات سے نوازا جائیگا۔