سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر ٹیکسلا ہائی ٹیک یونیورسٹی میں اسٹیج ڈرامہ کرنے کے بعد اسلام آباد واپس آگئے

جمعہ 24 اپریل 2015 12:12

سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر ٹیکسلا ہائی ٹیک یونیورسٹی میں اسٹیج ڈرامہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر ٹیکسلا ہائی ٹیک یونیورسٹی میں اسٹیج ڈرامہ کرنے کے بعد اسلام آباد واپس آگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ٹیکسلاکی یونیورسٹی میں میوزیکل اور کامیڈی شو کا انعقاد کیاگیا تھا جس میں خصوصی طورپرمختصر دورانیے کا ایک اسٹیج ڈرامہ بھی پیش کیا گیا جس میں ذوالقرنین حیدر اور پنڈی سے تعلق رکھنے والے اداکاروں نے پرفارم کیا ۔ذوالقرنین حیدر کی شاندار پر فارمنس پر یونیورسٹی کے طلباء نے بھرپور داد دی ۔علاوہ ازیں ذوالقرنین حیدر اسلام آباد پی ٹی وی کی ایک ڈرامہ سیریل میں بھی کام کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :