راولپنڈی : ماڈل ایان علی کی زندگی کو خود سے ہی خطرات لاحق، جیل حکام نے بھی اعتراف کر لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 اپریل 2015 12:36

راولپنڈی : ماڈل ایان علی کی زندگی کو خود سے ہی خطرات لاحق، جیل حکام نے ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ تررین اخبار ، 24 اپریل 2015ء) : منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کو اڈیالہ جیل میں رکھا گیا ہے. آج کی سماعت کے بعد عدالت نے ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی ہے. جبکہ ذرائع کے مطابق جیل میں ماڈل ایان علی کی جان کو خود سے ہی خطرہ ہے، ذرائع کے مطابق ماڈل ایان علی کو دوسرے قیدیوں کے ساتھ محض اس لیے رکھا گیا ہے کہ وہ خود کو کوئی نقصان نہ پہنچا لیں.

جیل انتظامیہ کے مطابق جیل حکام کو بھی ماڈل کی زندگی کو لے کر خطرات لاحق ہیں جس کے پیش نظر تین اور قیدی خواتین کو ماڈل ایان علی کے بیرک میںان کے ساتھ رکھا گیا ہے. تاکہ ماڈل کو کمپنی دینے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت بھی کی جا سکے.

(جاری ہے)

ماڈلا یان علی کو منی لانڈرنگ کیس میں بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا تھا، ماڈل ایان علی کو اب تک تین بار جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا جا چکا ہے، جیل حکام کے مطابق یہ ایک ہائی پروفائل کیس ہے جسے میڈیا کی جانب سے منفی کوریج ہی دی جاتی رہی ہے، ہمیں خدشہ ہے کہ کہیں اپنے خلاف منفی کوریج سے دلبرداشتہ ہو کر ماڈل ایان علی خود کو کوئی نقصان نہ پہنچا لیں.اسی خدشے کو دور کرنے کے لیے ان کے گرد سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے .

جیل انتظامیہ نےبتایا کہ ماڈل کو کسی دوسے قیدی سے کوئی بھی چیز لے کر کھانے سے منع کیا گیا ہے جب کہ ماڈل کو دی جانے والی ہر چیز کو چیک کیا جاتا ہے. ذرائع کے مطاطق ماڈل ایان علی کو عدالت لے جانے والی عین کی حفاظتی ٹیم میں شامل یونے کے لیے بیشتر پولیس افسران نے پیکش کی ہے جس کے پیچھے مقصد ماڈل ایان علی کی محض ایک جھلک پانا ہے. جب ایک انکشاف یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ماڈل ایان کو عدالت لے جانے والی حفاظتی ٹیم کا حصہ بننے کے لیے پولیس اہلکار محرر کو فاسٹ فوڈ چین کا کھانا کھلا کر یا 4 ہزار روپے کی رقم ادا کر کے منانے کی کوشش کرتے ہیں.

متعلقہ عنوان :