فواد خان پھر چھاگئے

جمعہ 24 اپریل 2015 12:43

فواد خان پھر چھاگئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء)پہلی ہی بالی وڈ فلم خوبصورت سے فواد خان نے کرلیا ہے لاکھوں دلوں میں گھر، ہورہی ہے ان پر فلموں کی بارش، ہدایتکار تو جیسے انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کیلئے بے تاب ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

خوبرو اور پرکشش اداکار فواد خان کی اسی اداکاری پر ملا انہیں پچھلے برس بیسٹ ڈیبیو فلم فیئر ایوارڈ ،لیکن یہ سلسلہ ابھی تھما نہیں۔فواد خان حال ہی میں ہونے والے آئی بی این لائیو مووی کا بیسٹ میل ڈیبیو کا ایوارڈ بھی لے اڑے ہیں، جس میں ان کے مقابلے پر تھے ہیرو پنتی ہیرو ٹائیگر شیروف جنہیں صرف دو اعشاریہ پینتالیس فیصد ہی ووٹ مل سکے جبکہ فواد خان نے اڑتالیس اعشاریہ چون فیصد ووٹ سمیٹے۔