پاکستان واحد ٹی 20میچ میں انٹرنیشنل میں سیالکوٹ کے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے مختار احمد کو ٹی 20ڈیبیو کیپ مل گئی

جمعہ 24 اپریل 2015 12:53

پاکستان واحد ٹی 20میچ میں انٹرنیشنل میں سیالکوٹ کے جارحانہ انداز میں ..

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) ون ڈے سیریز میں بدترین شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں بدستور مایوسی جبکہ ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی شکست کو بھول کر آگے دیکھیں ۔پاکستان واحد ٹی 20میچ میں انٹرنیشنل میں سیالکوٹ کے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے مختار احمد کو ٹی 20ڈیبیو کیپ مل گئی 22سالہ احمد دھواں دار بیٹنگ کی وجہ سے مشہور ہیں اور ان کا ٹی 20میں اسٹرائیک ریٹ 161 ہے وہ قومی ٹی20میں ایک سنچری بھی بنا چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

مختار احمد احمد شہزاد کے ساتھ اننگز کا آغاز کرینگے وکٹ کیپر سرفراز احمد کو پاور ہٹر کے طور پر مڈل آرڈر میں کھلانے کا فیصلہ ۔ مڈل آرڈر بیٹنگ میں محمد حفیظ ، حارث سہیل محمد رضوان اور سعد نسیم بھی شامل اظہر علی کی جگہ قیادت شاہد آفریدی بولنگ میں عمر گل اور سہیل تنویر ، وہاب ریاض شامل ہیں منیجر نوید اکرم چیمہ نے کھلاڑیوں کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ دل برداشتہ نہ ہوں اور اپنی مہم کو ٹارگٹ بنائیں جبکہ وقار یونس نے بھی کھلاڑیوں کو ڈانٹ ڈپٹ سے گریز کیا ۔

متعلقہ عنوان :