حالیہ سیریز میں سعید اجمل اور عمر گل کو چیک کیا جارہا ہے ان کی کتنی کرکٹ باقی ہے ، ہارون الرشید

جمعہ 24 اپریل 2015 12:53

حالیہ سیریز میں سعید اجمل اور عمر گل کو چیک کیا جارہا ہے ان کی کتنی کرکٹ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی سیریز میں سعید اجمل اور عمر گل کو کھلا کر چیک کیا جارہا ے کہ ان کی کتنی کرکٹ باقی ہے تاہم بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کی بولنگ لائن اپ نہ چل سکی اس پر حیرانی ہے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ سعید اجمل کی بولنگ یقینی طورپر پہلے جیسی نہیں رہی ہمیں میچ ونر سعید اجمل چاہیے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں سعید اجمل اور عمر گل کو چیک کرکے ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنا چاہتے ہیں کہ ان کی کتنی کرکٹ باقی ہے ابھی تک سعید اجمل جس زاویے سے بولنگ کررہے ہیں وہ موثر دکھائی نہیں دے رہے ہیں ہارون رشید نے کہا کہ ہیڈکوچ وقار یونس نے جو ورلڈ کپ رپورٹ پیش کی تھی اس کے اہم نکات کے منظر عام پر آنے کی وجہ سے بھی ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کی کارکردگی میں فرق پڑا ہے ۔

متعلقہ عنوان :