آل راونڈرعبدالرزاق نے ہیڈ کوچ وقار یونس کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا

جمعہ 24 اپریل 2015 12:54

آل راونڈرعبدالرزاق نے ہیڈ کوچ وقار یونس کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) آل روانڈرعبدالرزاق نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ کی بھاگ دوڑ ان لوگوں کے پاس ہونی چاہیے جو ملک اور کرکٹ سے مخلص ہوں۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم کے آل روانڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش سے سیریز ہارنے کی وجہ ٹیم میں باربار تبدیلیاں ہیں ، سعید اجمل اور سرفراز احمد کو تیسرے ون ڈے میں ٹیم سے باہر بٹھانا سمجھ سے بالا تر ہے ، اگر ایسی ہی صورتحال رہی تو پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے بعد زمبابوے سے بھی ہار جائے گی ، عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ وہ ابھی دوسال پاکستان کے لیے کرکٹ کھیل سکتے ہیں، ٹیم سے ڈراپ کرکے انکے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :