پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل یوتھ فیسٹیول 20 مئی سے شروع ہورہا ہے، رانا مشہور احمد خان

جمعہ 24 اپریل 2015 12:55

پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل یوتھ فیسٹیول 20 مئی سے شروع ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہور احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل یوتھ فیسٹیول 20 مئی سے شروع ہورہا ہے جس میں دنیا بھر کے 40 سے زائد ممالک کے اتھلیٹک اور کھلاڑی حصہ لیں گے ‘ پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے درمیان میچ بھی یوتھ فیسٹیول کے تحت ہونگے حکومت پنجاب کو پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا اعزاز بھی حاصل ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ سرگودھا کے موقع پر نمائندہ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

24اپریل۔

(جاری ہے)

2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ہر سال کی طرح اس سال بھی یوتھ فیسٹیول منعقد کرارہی ہے لیکن امسال منعقد ہونیوالے فیسٹیول کی خاص بات یہ ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کی بحالی کیلئے انٹرنیشنل یوتھ فیسٹیول منعقد کرایا جارہا ہے جس میں دنیا بھر کی 40 ممالک کی ٹیمیں حاصل لے رہی ہیں حکومت ان ممالک سے مکمل رابطے میں ہے جو 20 مئی سے ہونیوالے فیسٹیول میں حصہ لے رہے ہیں آنیوالے تمام کھلاڑیوں کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائینگے جس سے پاکستان میں کھیلوں کی بحالی کا عمل شروع ہوجائیگا اور پاکستان اپنا کھویا مقام دوبارہ حاصل کرلے گا پاکستان کے گراؤنڈ پھر آباد کرنا وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا وژن ہے جس پر وہ عمل پیرا ہیں۔

متعلقہ عنوان :