روس داعش کو اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھتا ہے,روسی وزیر خارجہ

جمعہ 24 اپریل 2015 13:07

روس داعش کو اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھتا ہے,روسی وزیر خارجہ

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہاہے کہ روس داعش کو اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھتا ہے ‘روس داعش سے جنگ کے لئے شام اورعراق کو اسلحہ فراہم کررہا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق ریڈیو اسٹیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہاکہ روس ‘امریکہ اور یورپ سے سیکڑوں شہری داعش میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں ‘ جو ملکی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک عراق اور شام کی افواج اورسکیورٹی اداروں کو ہتھیار فراہم کرکے کسی دوسرے ملک سے کہیں بڑھ کر ان کی مد دکررہا ہے، جو انہیں داعش کو بہتر انداز سے مقابلہ کرنے میں مدد دیں گے۔

متعلقہ عنوان :