امام کعبہ نے بحریہ ٹائون لاہور کی مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کی

جمعہ 24 اپریل 2015 14:16

امام کعبہ نے بحریہ ٹائون لاہور کی مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل2015ء) امام کعبہ و خطیب مسجد الحرام شیخ خالد الغامدی نے بحریہ ٹاؤن لاہور کی مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کی ۔ امام کعبہ و خطیب مسجد الحرام شیخ خالد الغامدی نے بحریہ ٹاؤن لاہور کی جامع مسجد میں ایک بجکر 30 منٹ پرنماز جمعہ کی امامت کی ۔ نماز جمعہ کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد قبل از وقت پہنچنا شروع ہو گئی تھی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ تقریباًایک ہزار اہلکار تعینات کیے گئے اور بحریہ ٹاؤن آنیوالے ہر شخص کو چیکنگ کے بعد مسجد میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ۔ امام کعبہ کا استقبال بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے کیا ۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے نمازیوں کی تعداد ایک اندازے کے مطابق ستر ہزار سے زائد رہی ، امام کعبہ نے بحریہ ٹاؤن کی مسجد میں پودا بھی لگایا ۔

متعلقہ عنوان :