بارسلو نا اوپن، رافیل نڈال کا 12سال میں بدترین کاکردگی کا مظاہرہ

جمعہ 24 اپریل 2015 14:18

بارسلو نا اوپن، رافیل نڈال کا 12سال میں بدترین کاکردگی کا مظاہرہ

بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اپریل۔2015ء) عالمی نمبر 4اور سیکنڈ سیڈ سپن کے رافیل نڈال بارسلونا اوپن میں مایوس کن کھیل پیش کرنے کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بارسلونا اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں اٹلی کے فیبیو فوگینی نے رافیل نڈال کے خلاف 6-4،6-7اور 8-6 سے سٹریٹ سیٹس میں ہرایا۔8مرتبہ بارسلونا اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے فاتح رافیل نڈال کی 2003ء کے بعد ایونٹ میں یہ بدترین ناکامی ہے، 2003ء میں نڈال نے محض 16کی عمر میں اس سے بری کاکر دگی دکھائی تھی۔ فیبیو فوگینی کی نڈال کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں مسلسل دوسری فتح ہے، کوارٹر فائنل میں اطالوی کھلاڑی کا مقابلہ سپین ہی کے پابلو اندوہار سے ہوگا۔