ایری گیشن پرمنٹ فلیڈ لیبر یونین کے چیئرمین شرف الدین،کا اپنے مطالبات کیلئے پریس کلب سانگھڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 24 اپریل 2015 14:29

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) ایری گیشن پرمنٹ فلیڈ لیبر یونین کے چیئرمین شرف الدین، صدر مبارک چانڈیو ودیگر کا اپنے مطالبات کیلئے پریس کلب سانگھڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر نارا سرکل ورلڈ بنک کے کروڑوں روپے فنڈ مبینہ طور پر ہڑپ کرگیا ہے۔ ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی جاتیں۔

(جاری ہے)

محکمہ آبپاشی بلیدار داروغہ سسٹم چلاتے ہیں، ڈائریکٹر اے سی میں بیٹھ کر حکم چلاتا ہے۔

اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھائیں تو گرفتار کرنے کی دھمک دی جاتی ہے۔ 2009ء سے 2012ء سے ملازمین کو الاؤنس نہیں دیا گیا۔ بلیدار، داروغہ، زمیندار زرعی پانی چوری میں ملوث کے خلاف ڈائریکٹر نارا سرکل کیس داخل نہیں کرانے دیتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوتی کوٹہ پر ریٹائر ملازمین کی اولاد کو سروس دی جائے، تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے، ڈائریکٹر نارا کینال کو برطرف کرکے تحقیقات کی جائے۔