معمر قذافی نے پاکستان سے آنے والے قرآن پاک کے نسخوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے، لیکن کیوں؟؟

جمعہ 24 اپریل 2015 14:30

معمر قذافی نے پاکستان سے آنے والے قرآن پاک کے نسخوں پر پابندی عائد کر ..

لبنان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل2015ء) معمر محمد ابو منیار القذافی جنہیں معمر کرنل قذافی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کے بارے میں ایک اکشاف ہوا کہ انہوں نے پاکستان سے آنے والے قر آن پاک کے نسخوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس بات کا علم تب ہوا جب ایک پروفیسر ڈاکٹر سید مشتاق نے کرنل قذافی سے ملاقات کے دوران شکایت کی کہ طرابلس ائیر پورٹ پر میرے اور مسافروں کے سامان میں موجود قر آن پاک کو کسٹم حکام نے نہ صرف ضبط کر لیا بلکہ نعوذ باللہ اٹھا اٹھا کر ایک کونے میں پھینک دیاجس پر ائیر پورٹ پر ایک کہرام برپا ہو گیا کہ یہ ہم کس ملک میں آ گئے ہیں جہاں قر آن پاک کی اس قدر بے حرمتی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پروفیسر نے بتایا کہ یہ سنتے ہی کرنل قذافی نے اپنے دل پر ہاتھ رکھا اور کہا کہ ہم مسلمان ہیں اور ہمارے یہاں قر آن پاک میں غلطی کا کوئی بھی امکان موجود نہیں ہے، کرنل قذافی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وزیر مذہب امور کا ایک بیان اخباروں میں چھپا تھا کہ پاکستان میں غلطیوں سے پاک قر آن پاک کی طباعت کی جائے جس کی وجہ سے یہ تاثر پیدا ہو گیا کہ پاکستان میں قر آن پاک غلطیوں سے پاک نہیں ہیں اور اسی کے پیش نظر میں نے خود یہ حکم صادر کیا تھا کہ پاکستان سے آنے والے قر آن پاک کے نسخوں کو ضبط کر لیا جائے، اسی حکم کی تکمیل کرتے ہوئے آپ کا قر آن پاک بھی ضبط کیا گیا، پروفیسر نے بتایا کہ یہ سن کر وہ اندر گئے اور قر آن پاک کے نسخے کی ایک نہایت خوبصورت جلد سخ مراکو چمڑے میں لے کر آئے اور مجھے پکڑاتے ہوئے کہا کہ اس میں عبد اللہ یوسف علی کا انگریزی ترجمہ بھی خوب ہے، پروفیسر سید مشتاق کا کہنا ہے کہ ان کا دیا ہوا نسخہ آج بھی میرے پاس موجود ہے اور واقعی اس نسخے میں انگریزی کا ترجمہ روانی کے ساتھ موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :