رابرٹ ڈونی جونئیر ذاتی سوال پوچھنے پر ناراض
جمعہ 24 اپریل 2015 15:08
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) ہالی ووڈ اداکار رابرٹ ڈونی جونئیر ایک برطانوی ٹی وی انٹرویو میں نجی زندگی سے متعلق سوالات پوچھنے پر اٹھ کر چلے گئے۔ 50 سالہ رابرٹ نئی سپر ہیرو فلم میں ٹونی سٹارک/ آئرن مین کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی تشہیر کیلئے ہونے والے اس انٹرویو کے دوران ٹی وی صحافی کرشنن گرو مورتھی نے اچانک رابرٹ سے ماضی میں منشیات اور شراب نوشی سے متعلق سوالات پوچھنا شروع کر دئیے۔
مورتھی نے ان سے قید کی سزا پوری کرنے کے بعد ایک بیان کے حوالے سے بھی پوچھا جس پر حیران اور پریشان رابرٹ نے ان سے پوچھا کہ 'ہم فلم کی تشہیر ہی کر رہے ہیں نا؟۔ یہ انٹرویو ایک تشہیری مہم کا حصہ تھا جس میں صحافیوں کو فلم کی کاسٹ کے ساتھ پانچ منٹ گفتگو کیلئے وقت دیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
انٹرویو کی شروعات بہت اچھی رہی اور رابرٹ نے رواں ہفتے یورپ میں پریمئر کرنے والی فلم اور اس میں اپنے کردار کے بارے میں بہت کچھ بتایا تاہم کچھ دیر بعد رابرٹ کا لب و لہجہ اس وقت بدل گیا جب صحافی نے اداکار سے منشیات اور شراب نوشی سے متعلق سوالات پوچھنا شروع کر دئیے۔
اس پر رابرٹ نے کہا 'معاف کیجیے گا مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ ہم یہاں کیا کر رہے ہیں۔ یہ کہنے کے بعد وہ اٹھے اور باہر چلے گئے۔ انٹرویو برطانیہ کے چینل فور پر چلا اور مورتھی نے اسے ٹوئٹر پر پوسٹ بھی کیا، جس کے بعد ٹی وی چینل کو ناراض ناظرین کے پیغامات موصول ہونے لگے۔ یاد رہے کہ مورتھی 2013 میں پرتشدد مناظر کے حوالے سے سوالات پوچھ کر نامور فلم ہدایت کار کوانتن ٹرنٹینو کو بھی ناراض کر چکے ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.