غیر متعلقہ افراد نے پاکستانی فلمی صنعت تباہ کی‘ بابرہ شریف

جمعہ 24 اپریل 2015 15:11

غیر متعلقہ افراد نے پاکستانی فلمی صنعت تباہ کی‘ بابرہ شریف

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) پاکستانی فلمی صنعت کی سپر سٹار بابرہ شریف نے کہا ہے کہ غیر پیشہ وارانہ لوگوں نے فلم انڈسٹری کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اب اگر اس انڈسٹری کو بچانا ہے تو ہمیں ماضی کی طرح اپنے کام میں بہتری لانی ہو گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہر سال تقریباً سو یا ڈیڑھ سو فلمیں بنتی تھیں اور زیادہ تر کامیاب ہوتی تھیں جس سے سٹودیوز‘ سینما گھر اور دیگر تمام شعبوں میں رونقیں بحال تھیں آج سال میں درجن بھر کے قریب فلمیں بن رہی ہیں وہ بھی غیر معیاری ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح فلم انڈسٹری کو ترقی نہیں مل سکتی ہمارے اچھے فلم میکرز کو دوبارہ اس انڈسٹری کی بھاگ ڈور سنبھالنا ہو گی۔