یوئیفا چیمپئنز لیگ، سیمی فائنل کی لائن اپ کا اعلان کر دیا گیا

جمعہ 24 اپریل 2015 15:36

یوئیفا چیمپئنز لیگ، سیمی فائنل کی لائن اپ کا اعلان کر دیا گیا

بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اپریل۔2015ء) یوئیفا چیمپئنز لیگ فٹ بال کے سیمی فائنلز کے ڈراز کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہسپانوی کلب بارسلونا کا سامنا مضبوط جرمن کلب بائرن میونخ سے ہوگا جب کہ دفاعی چیمپئن ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کا سامنا اطالوی لیگ کی دفاعی چیمپئن یونٹس سے ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل کے پہلے لیگ میں چاروں ٹیمیں 5اور 6مئی کو آمنے سامنے آئیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں 13اور 14مئی کو ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہو گا۔