واحد ٹی ٹونٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کر نیکا فیصلہ

جمعہ 24 اپریل 2015 17:02

واحد ٹی ٹونٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کر نیکا فیصلہ

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اپریل۔2015ء) سیریز کے واحد ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی کی وکٹ ون ڈے سیریز کی وکٹ سے بہتر نظر آرہی ہے، 160سے 170رنز کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے او ر ون ڈے ٹیم کی کار کردگی کی تلافی کی کوشش کر یں گے۔ پاکستان ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور جارح مزا ج بلے باز مختار احمد آج اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کا آغاز کریں گے۔ بنگالی ٹیم تمیم اقبال،سومیا سرکار، محموداللہ، مشفیق الرحیم، شکیب الحسن، صابر رحمان، ناصر حسین، مشرفی مرتضی، عرفات سنی،تسکین احمد اور مستفیض الرحمان پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :