پالتو سانپ کا چوما۔ نوجوان کو کس حال میں پہنچا گیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 24 اپریل 2015 17:02

پالتو سانپ کا چوما۔ نوجوان کو کس حال میں پہنچا گیا

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل2015ء) فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کے اپنے پالتو زہریلے سانپ نے اس کے ہونٹ پر کاٹ لیا۔ نوجوان کو ٹیمپا ہسپتال دیا گیا ہے۔ 18 سالہ آسٹن ہیٹفیلڈ کی حالت ابھی تک کافی خراب ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹن نے وائپر نسل کی ایک قسم اگکسٹروڈون پسیورس کا سانپ پالا ہوا تھا۔ اس کا پسندیدہ مشغلہ سانپ کو چومتے ہوئے تصاویر بنوانا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سانپ نے آسٹن کو اپنے تھیلے سے فرار ہو کر کاٹ لیا جبکہ آسٹن کے دوستوں نے ٹی وی اسٹیشن کو بتایا کہ سانپ نے اسے اس وقت کاٹا جب وہ اپنا پسندیدہ ایکٹ کر رہا ہے۔ اس کے دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ کچن میں بیٹھے ہوئے تھے جب آسٹن چلاتے ہوئے باہر بھاگا۔ وہ ہسپتال ہسپتال اور ابھی ابھی چلا رہا تھا۔

(جاری ہے)

اگکسٹروڈون پسیورس سانپ کی خطرناک قسم ہے۔

آسٹن نے اسے کئی دن سے تھیلے میں رکھا ہوا تھا جبکہ تفتیش کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس سانپ کو عارضی طور پر تھیلے میں رکھا جا سکتا ہے مگر مستقل طور پرنہیں۔ آسٹن نے یہ سانپ غیر قانونی طورپر بنا اجازت اور بغیر پنجرے کے پالا ہواتھا۔ آسٹن کے فیس بک پیج پر بہت سی ایسی تصاویر ہیں جس میں وہ سانپ کو پکڑے ہوئے ۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹن بچ جائے گا مگر ابھی اس کی حالت کافی خراب ہے۔