واحد ٹی ٹونٹی، شاہد آفریدی نے کپتان ہو کر لاعلمی کی انتہا کر دی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 24 اپریل 2015 18:29

واحد ٹی ٹونٹی، شاہد آفریدی نے کپتان ہو کر لاعلمی کی انتہا کر دی

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش کیخلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ میں شاہد آفریدی ایمپائر کے غلط فیصلے کا شکار ہو گئے۔ میچ کے 11ویں اوور میں مستافیز الرحمن کی گیند پر وکٹ کیپر مشفیق الرحمن کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہو گئے۔ گیند بلے کو لگے بنا وکٹ کیپر تک پہنچی تھی ۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے ایمپائر کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے ایمپائر سے ریویو کا پوچھا ۔ کمنٹیٹر بھی شاہد آفریدی کی اس حرکت پر حیران رہ گئے کہ کیسے ایک کپتان اس بات سے لاعلم رہ سکتا ہے کہ میچ میں ریویو استعمال ہو سکتے ہیں یا نہیں۔یاد رہے کہ اس میچ میں ڈی آر ایس استعمال نہیں ہو رہے۔

متعلقہ عنوان :