لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روزمندی کا رجحان رہا

ایل ایس ای25انڈیکس22.53پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5684.92بندہو

جمعہ 24 اپریل 2015 19:51

لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روزمندی کا رجحان رہا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روزمندی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای25انڈیکس22.53پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5684.92بندہوا۔مجموعی طور پر84کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔21 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔8کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ55کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا مارکیٹ میں کل17 لاکھ83ہزار700حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں کے اے ایس بی بنک لمیٹڈ 9 لاکھ60ہزار500حصص ۔ دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈکے 1 لاکھ 5 1 ہز ا ر حصص ۔ بائکو پٹرولئیم پاکستان لمیٹڈکے1 لاکھ23ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ یونائیٹڈ بنک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت7.18روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی فوجی فرٹلائزر کمپنی لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت1.33روپے کم ہو گئی۔