انسداد دہشتگردی عدالت نے7سالہ بچے کے اغواء برائے تاوان ،قتل میں پھانسی کی سزا پانیوالے شفقت حسین کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے
پھانسی سے قبل مجرم کی اہلخانہ سے آخری ملاقات بھی کرائی جائے،6مئی کی صبح ڈاکٹر ،مجسٹریٹ کی موجودگی میں پھانسی پر چڑھا دیا جائے ،عدالت کا جیل حکام کوحکم
جمعہ 24 اپریل 2015 20:55
کراچی اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے7سالہ بچے کے اغواء برائے تاوان اور قتل میں پھانسی کی سزا پانے والے شفقت حسین کے بلیک وارنٹ جاری کرتے ہوئے تختہ دار پر لٹکانے کا حکم دے دیا ۔ جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیم رضابلوچ نے جیل سپریٹنڈنٹ سینٹرل کو حکم دیا ہے کہ مجرم شفقت حسین کو 6مئی کی صبح ڈاکٹر اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں پھانسی پر چڑھا دیا جائے عدالت نے جیل حکام کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ مجرم کی پھانسی سے قبل اس کے اہلخانہ سے آخری ملاقات بھی کرائی جائے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مجرم شفقت حسین سے متعلق تمام ریکارڈز اور رپورٹس ایف آئی اے کی جانب سے پیش کر دی گئیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مجرم نے 2004ء میں 7 سالہ عمیر کو قتل کیا تھا، اس وقت مجرم کی عمر 23 سال تھی، ایک این جی او کی جانب سے مجرم شفقت حسین کی عمر پر نظرثانی سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی کہ شفقت حسین کی عمر اس وقت 23 سال سے کم تھی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.