پیپلز پارٹی نے ہمیشہ روٹی کپڑا ور مکان کے نعرے لگا کر عوام سے ووٹ لئے اور اقتدار میں آنے کے بعد عوام سے کئے گئے وعدے بھول گئے، ممتاز بھٹو

جمعہ 24 اپریل 2015 22:35

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) سابق وزیر اعلی سندھ اور پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صوبائی رہنماء ممتاز علی بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ روٹی کپڑا ور مکان کے نعرے لگا کر عوام سے ووٹ لئے اور اقتدار میں آنے کے بعد عوام سے کئے گئے وعدے بھول گئے یہ بات انہوں نے ٹنڈومحمدخان کے قریبی گاؤں بھائی خان تالپور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ممتاز علی بھٹو نے کہاکہ پیپلز پارٹی انکم سپورٹ پروگرام کے تحت شہری اور دیہی علاقوں کی خواتین کی تذلیل کر رہی ہے اور خواتین کو بینکوں کے چکر لگوارہی ہے ، انہوں نے کہاکہ عوام اب باشعور ہوچکی ہے اور اب ان کے جھوٹے نعروں کے چکر میں نہیں آئے گے ، پی پی کے منتخب نمائندے سندھ کو تباہ وبرباد کررہے ہیں اور ان کے من پسند مقرر کئے گئے آفسران ریکارڈ کرپشن کرنے میں مصروف ہیں ، موجودہ حکومت سندھ کے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے جھوٹے دلاسے دے رہے ہیں ،سندھ میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے ، آئے دن لوٹ مار قتل و غیرت کا بازار گرم ہے اور کسی کی بھی جان ومال محفوظ نہیں ہے ، انہوں نے کہاکہ کراچی میں جاری رینجرز آپریشن قابل تعریف اور کراچی کے حالات میں روز بروز بہتری آرہی ہے ، اس موقع پر ایوب شر ، میر ملوک ، میر مظفر تالپور ، ابراہیم گل اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔