آئی پی ایل:بالرز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو راجستھان کیخلاف سرخرو کروا دیا

ہفتہ 25 اپریل 2015 11:30

آئی پی ایل:بالرز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو راجستھان کیخلاف سرخرو کروا ..

احمد آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اپریل۔2015ء) آئی پی ایل سیزن آٹھ کے 22ویں میچ میں بالرز کی عمدہ کارکردگی نے رائل چیلنجرز بنگلور کو راجستھان رائلز کیخلاف نو وکٹوں سے فتح دلا دی ۔

(جاری ہے)

بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر فیلڈ سنبھالی تو راجستھان رائلز کے اجنکیا رہانے اٹھارہ اور شین واٹسن چھبیس رنز بنا کر رخصت ہو گئے جس کے بعد سٹیو سمتھ نے بھی اکتیس رنز بنا کر اپنی ٹیم کو تین وکٹوں پر 72 رنز تک پہنچا دیا تھا مگر بنگلور کے بالرز نے حریفوں کو نو وکٹوں پر 130 رنز تک محدود کرڈالا ، سٹوارٹ بنی بیس رنز بنا سکے ۔

مرد میدان مچل سٹارک نے تین جبکہ ہرشل پٹیل اور یزویندر چاہل نے دو،دو کھلاڑی آؤٹ کئے ۔ رائل چیلنجرز بنگلور کی جوابی اننگز میں کرس گیل بیس رنز بنا سکے تاہم ویرات کوہلی نے ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 62 اور ابراہام ڈی ویلیئرز نے چھ چوکوں کی مدد سے 47 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلا دی ۔