شوخ اور کامیڈی والے کردار پسند ہیں ،تعلیم مکمل کرنے کے بعدا داکاری پر بھرپور توجہ دونگی‘ ردا عاصم

ہفتہ 25 اپریل 2015 11:54

شوخ اور کامیڈی والے کردار پسند ہیں ،تعلیم مکمل کرنے کے بعدا داکاری ..

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء ) ٹی وی کی نامور چائلڈ سٹار اداکار ہ ردا عاصم نے کہا ہے کہ شوخ اور کامیڈی والے کردار پسند ہیں اورتعلیم مکمل کرنے کے بعدا داکاری پر بھرپور توجہ دینے کی خواہش ہے ۔ ایک انٹر ویو میں ردا عاصم نے کہا کہ فی الحال میری زیادہ توجہ اپنی تعلیم کو مکمل کرنے پر ہے۔

(جاری ہے)

والدین کی بہتر رہنمائی نے مجھے بہت حوصلہ فراہم کیا ہے ۔ چائلڈ اسٹار نے کہا کہ ایسا کردار اداکرنا چاہتی ہوں جو میری زندگی کے ساتھ جڑا رہے ۔ایک سوال کے جواب میں ردا عام نے کہا کہ اگر کسی اچھی فلم میں مناسب کردار دوبارہ ملا تو ضرور قبول کروں گی ،پنجابی کے بجائے اردو فلموں کوبہت پسند کرتی ہوں ،قومی زبان کی فلموں کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرور ت ہے ۔

متعلقہ عنوان :