سعودی پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، بارود سے بھری کاریں برآمد

ہفتہ 25 اپریل 2015 12:12

سعودی پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، بارود سے بھری کاریں ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) سعودی عرب کی پولیس نے دارالحکومت ریاض میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیاہے میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام کا کہناہے کہ گرفتار دہشتگرد نے شام میں داعش سے دہشتگردی کے براہ راست احکامات وصول کرنے کا اعتراف کیاہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی پولیس نے دارالحکومت ریاض کے مختلف علاقوں سے بارود سے بھری تین کاریں برآمد کرکے کار بموں کو ناکارہ بنایااور شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ گرفتار دہشتگرد کی نشاندھی پر بارود سے بھری مزید چار کاریں برآمد کی گئیں اور ان کو ناکارہ بنادیا گیا۔ پولیس نے دعویٰ کیاکہ گرفتار دہشتگرد نے سعودی عرب میں دہشتگردی کیلئے شام میں داعش سے براہ راست احکامات لینے کا اعتراف کیا۔ پولیس حکام کے مطابق رواں ماہ ریاض میں دو پولیس اہلکاروں کے قتل کے احکامات داعش کے رہنما نواف شریف الانزی نے دیئے۔

متعلقہ عنوان :