پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے بنگلہ دیشی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

ہفتہ 25 اپریل 2015 12:17

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے بنگلہ دیشی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 28اپریل سے کھلنا میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔ فاسٹ بالر محمد شاہد، بیٹسمین لیٹن داس اور سومیا سرکار کو پہلی مرتبہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ چیئرمین سلیکشن کمیٹی فاروق احمد کا کہنا ہے کہ سکواڈ متوازن اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔

(جاری ہے)

امرالقیس کو گزشتہ ٹیسٹ سیریز کی کارکردگی پر برقرار رکھا گیا ہے ۔ شہادت حسین نیشنل کرکٹ لیگ میں عمدہ بالنگ اور تجربے پر منتخب ہوئے ۔ تیج الاسلام کو بہترین لیفٹ آرم سپنر کے آپشن پر جگہ دی۔ لیگ سپنر زبیر حسین کی شمولیت سے بنگال ٹائیگرز کے اٹیک کو تقویت ملے گی۔ ٹیسٹ سیریز میں مشفق الرحیم کپتان جبکہ تمیم اقبال نائب کپتان ہوں گے ۔ شکیب الحسن، مومن الحق، محمود اللہ، روبیل حسین اور شوواگاٹا ہوم بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ۔

متعلقہ عنوان :