کراچی، 74سالہ ضعیف شخص نے انٹرکا امتحان پاس کرلیا
ہفتہ 25 اپریل 2015 12:33
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) چند ماہ قبل اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے تحت ہونے والے انٹرکے ضمنی امتحان میں 74 سال کے ضعیف العمرشخص نے شرکت کی اورامتحان پاس کرلیا۔
(جاری ہے)
انٹربورڈ آفس میں منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران 74سالہ امین الدین نے بتایاکہ وہ بھارت کے علاقے پٹیالہ سے تعلق رکھتے ہیں، برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کے بعد ہجرت کے دوران امین الدین کے والدین اور بہن بھائی سمیت دیگرعزیز و اقارب کو قتل کردیا گیا تھا، وہ تن تنہا پاکستان پہنچنے میں کامیاب ہوئے اوریہاں آکرمحنت مزدوری شروع کردی۔
جامعہ ستاریہ سے قرآن حفظ و درسِ نظامی مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ دنیاوی علوم کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے انھوں نے میٹرک اوربعدازاں انٹرمیڈیٹ کاامتحان پاس کیا، امین الدین جن کے پاس اپنا گھر موجودنہیں ہے دارالعلوم میں ہی رہائش پذیرہیں جب اْن سے بیوی بچوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے انکشاف کیاکہ غربت کے سبب انھوں نے اب تک شادی ہی نہیں کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.