امریکن آئس ہاکی لیگ ، نیویارک رینجرز کی پٹس برگ پینگوئن کو مات

ہفتہ 25 اپریل 2015 12:35

امریکن آئس ہاکی لیگ ، نیویارک رینجرز کی پٹس برگ پینگوئن کو مات

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اپریل۔2015ء) امریکن آئس ہاکی لیگ میں نیویارک رینجرز کی ٹیم نے پٹس برگ پینگوئن کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

امریکہ کے شہر نیویارک میں آئس ہاکی لیگ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ، لیگ کے پہلے مرحلے کے فائنل راؤنڈ میں پٹس برگ پینگوئن اور میزبان رینجرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں ، دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول پوسٹ پر تابر توڑ حملے کئے ۔ نیویارک کے ڈیرک سٹیپن نے پہلا گول سکور کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی جبکہ فلوری نے دوسرا گول کر کے ٹیم کی فتح یقینی بنائی ۔ اگلے راؤنڈ میں نیویارک رینجرز کا مقابلہ واشنگٹن کیپٹلز یا نیویارک آئی لینڈرز میں سے کسی ایک کے ساتھ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :