ارجنٹائن کار ریلی ، برطانوی ڈرائیور کرس میکی سرخرو رہے

ہفتہ 25 اپریل 2015 12:41

ارجنٹائن کار ریلی ، برطانوی ڈرائیور کرس میکی سرخرو رہے

بیونس آئرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اپریل۔2015ء) ارجنٹائن کار ریلی کے افتتاحی روز برطانوی ڈرائیور کرس میکی نے میدان مار لیا ، کار ریلی سے ریٹائرمنٹ لینے والے ورلڈ چیمپئن سیباسٹین اوگیئر گاڑی میں خرابی کے باعث اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے سے محروم رہے ۔ تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن میں ہونیوالی کار ریلی کے پہلے روز دنیا کے بہترین ڈرائیورز نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

ریس میں کیریئر کے آخری ایونٹ میں شریک ورلڈ چیمپئن فرانس کے سیباسٹین اوگیئر انجن میں خرابی کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے ۔ پہلے مرحلے میں برطانیہ کے کرس میکی نے شاندار ڈرائیونگ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی ۔ وہ مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ 44 منٹ اور 47 اعشاریہ آٹھ صفر صفر سیکنڈز میں طے کر کے سرفہرست رہے ۔ آٹھ اعشاریہ چار سیکنڈز کے فرق سے ناروے کے میڈز اوسٹبرگ کی دوسری اور فن لینڈ کے جیری میٹی لاٹوالا کی تیسری پوزیشن رہی ۔