پاکستان اور سری لنکا کی اے ٹیمیں پہلے ون ڈے میچ میں کل کوآمنے سامنے ہوں گی

ہفتہ 25 اپریل 2015 13:04

پاکستان اور سری لنکا کی اے ٹیمیں پہلے ون ڈے میچ میں کل کوآمنے سامنے ..

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا کی اے کرکٹ ٹیمیں تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں کل اتوار کو مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم سیریز میں شرکت کیلئے سری لنکا پہنچ چکی ہے، فواد عالم پاکستان اے کی قیادت کریں گے جبکہ عمر امین نائب کپتان کے فرائض انجام دیں گے۔ فواد عالم نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کے بعد ڈھاکہ سے براہ راست کولمبو میں ٹیم کو جوائن کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 29 اپریل، تیسرا اور آخری میچ 2 مئی کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین چار روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :