بارسلونا اوپن ، دفاعی چیمپین نیشیکوری اور ڈیوڈ فیرر نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ہفتہ 25 اپریل 2015 13:47

بارسلونا اوپن ، دفاعی چیمپین نیشیکوری اور ڈیوڈ فیرر نے سیمی فائنل میں ..

بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اپریل۔2015ء)دفاعی چیمپئن جاپان کے کی نیشیکوری اور سپین کے ڈیوڈ فیرئیر نے بارسلونا اوپن کے فائنل فور میں جگہ بنا لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سپین کے شہر بارسلونا میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں دلچسپ میچز کھیلے گئے ۔ دفاعی چیمپئن جاپان کے کی نیشیکوری نے میزبان ملک کے روبرٹو بوٹسٹا کو زبردست مقابلے میں مات دی ۔

نیشیکوری کو چھ دو ، تین چھ اور چھ ایک سے کامیابی حاصل ہوئی ۔

(جاری ہے)

ادھر سلواکیہ کے مارٹن کلیزان نے سپین ہی کے ٹومی روبرڈو کو آؤٹ کلاس کیا ۔ ایک اور کوارٹر فائنل میں میزبان ملک کے ڈیوڈ فیرئیر کا مقابلہ جرمنی کے فلپ کول شریبر سے ہوا ۔ سپینش سٹار فیرئیر نے جرمن حریف کو ایک گھنٹہ 44 منٹ کے مقابلے میں سٹریٹ سیٹس میں شکست دی ۔ ڈیوڈ فیریر نے چھ تین اور سات چھ سے فتح سمیٹ کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ انہی کے ہم وطن پیبلو اینڈوجر سے ہو گا ۔ سپین کے اینڈوجر کوارٹر فائنل مرحلے میں اٹلی کے فیبیو فوگنینی کو چھ ایک اور چھ تین سے زیر کرنے میں کامیاب ہوئے ۔