باقاعدہ گاڑی چلانے والے کتے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 25 اپریل 2015 14:32

باقاعدہ گاڑی چلانے والے کتے

ہمارے قارئین کو وہ کتا تو نہیں بھولا ہو گا جس نے چند دن پہلے ٹریکٹر چلایا تھا (تفصیلات اس صفحے پر )۔چلیئے آپ کو مزید کتوں سے ملواتے ہیں جو باقاعدہ ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ ایس پی سی اے آکلینڈ،نیوزی لینڈ کے جانوروں کےمرکز میں کتوں کو ڈرائیونگ کی تربیت دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

جانوروں کے مرکز کا کہنا ہے کہ وہ کتوں کی صلاحیت کو ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

گاڑی میں کتوں کو بیٹھانے کے لیے خصوصی نشت اور بیلٹ بنائی گئی ہے۔ان تبدیلیوں کے کتے آرام سے ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر سٹیئرنگ گھما سکتے ہیں۔جانوروں کے اس مرکز میں چار کتوں کو ڈرائیونگ کی تربیت کی جارہی ہے۔ اگر ایک دفعہ کتوں نے گاڑی چلا لی تو بہت سے خاندان یہ سوچ کر بے آسرا کتوں کو اپنایا کریں گے کہ انہیں مختلف مہارتیں سکھائی جا سکتی ہیں۔