کترینا کا ہم عمر اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 25 اپریل 2015 14:32

کترینا کا ہم عمر اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء)بالی وڈ اداکارہ کترینا کیف نے اپنے کریئر کے آغاز سے ہی بڑی عمر کے اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔ لیکن اب اداکارہ نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے ہم عمر اداکاروں کے ساتھ کام کریں گی۔بالی وڈ انڈسٹری کا یہ ہمیشہ سے یہ ڈرا بیک رہا ہے کہ جو بھی اداکارہ اپنے اسٹارٹ سے بڑی عمر کے اداکاروں کے ساتھ کام کرے اور بعد میں اپنے ہم عمر اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہے تو اسے ایکسیپٹ نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

ایسا ہی کچھ ہونے جا رہا ہے کترینا کے ساتھ انہوں نے شروعات میں ہی سلمان ، شاہ رخ اور عامر کے ساتھ کام کیا اور اب وہ ادتیہ رائے کپور اور سدہارتھ کے ساتھ کام کرنے جا رہی ہیں۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بالی ود انڈسٹری میں اگر کوئی اداکار اپنے سے آدھی عمر کے اداکارہ کے ساتھ کام کرے تو اسے قبول کر لیتے ہیں لیکن اگر کوئی اداکارہ ایسا کرے تو اسے قبول نہیں کرتے۔ کترینا کا یہ فیصلہ درست ہوتا ہے یا نہیں اس بات کا فیصلہ تو ان فلموں کی ریلیز کے بعد ہی پتا چلے گا۔