ہالی ووڈ ایکشن فلم بیئرلی لیتھل کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

ہفتہ 25 اپریل 2015 14:38

ہالی ووڈ ایکشن فلم بیئرلی لیتھل کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

ہلاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) سولہ سالہ کرائے کی قاتل لڑکی ایک عام سی لڑکی کی طرح زندگی گزارنا چاہتی ہے، یہ ہے کہانی ہالی ووڈ ایکشن فلم بیئرلی لیتھل کی، جس کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہیلی سٹائین فیلڈ نے میگن والش کا کردار ادا کیا ہے جو ایک یتیم لڑکی ہے اسے بچپن سے ہی قاتل بنانے کے لئے تربیت دی جاتی ہے۔ وہ اپنی موت کا ڈرامہ رچا کر بھاگتی ہے اور ایک ہائی سکول میں داخلہ لیتی ہے تاکہ عام لڑکی کی طرح زندگی گزارے لیکن اسے علم ہوتا ہے کہ عام لڑکی بننا بھی آسان کام نہیں ، اداکار سیموئیل ایل جیکسن اور جیسیکا البا نے اہم کردار ادا کئے ہیں ، فلم اگلے ماہ نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :