کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا حتمی فیصلہ

ہفتہ 25 اپریل 2015 16:39

کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا حتمی فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش سے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں عبرتناک شکست کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ حکومتی قیادت نے کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا حتمی فیصلہ کیا ہے تاہم تبدلی کا باقاعدہ اعلان وزیر اعظم پاکستان نے بیرونی ممالک کے دورہ کے بعد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور دیگر ارکان کی جانب سے کرکٹ بورڈ پر ہونیوالی تنقید اور بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست پر ارکان اسمبلی برہم نظر آئے جس پر وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا ہے۔جو حالیہ دوروں سے واپسی کے بعدپاکستان آکر اپوزیشن جماعتوں کے مشوروں کی روشنی میں کرکٹ ٹیم اور بورڈ میں تبدیلیاں لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :