شیخ رشید کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم ،سالن ڈالنے والے چمچ کے ساتھ پوراڈونگہ نہاری کا خالی کر دیا

ہفتہ 25 اپریل 2015 16:48

شیخ رشید کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم ،سالن ڈالنے والے چمچ کے ساتھ ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) فرزند راولپنڈی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم ‘ غریبوں کے نمائندے شیخ رشید نے سالن ڈالنے والے چمچ کے ساتھ پورا نہاری کاڈونگہ خالی کر دیا۔ نان کا برائے نام استعمال‘ ڈیڑھ لیٹر منرل واٹرکی پوری بوتل ڈکار لی۔ سوشل میڈیا پر شیخ رشید کئی اپ لوڈ ویڈیو کو ہزاروں لائیک ملے ‘ سینکڑوں نے کمنٹس کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد جو خود کو غریب طبقے کا نمائندہ کہتے ہیں کی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والی نئی ویڈیو مقبولیت کے نئے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ شیخ رشید احمدنان کے ساتھ نہاری کھانے کی بجائے ڈونگے میں ہی سالن ڈالنے والے چمچ سے نہاری پینے میں مصروف ہیں۔ اس کے بعد شیخ صاحب کو منرل واٹر پیتے دکھایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیخ رشید کی ویڈیو پر ہزاروں لوگوں نے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لائیک کیا جبکہ سینکڑوں نے اس پر کمنٹس کئے ہیں۔ آپ بھی ویڈیو دیکھئے!!!

متعلقہ عنوان :