سندھ پیپلز یوتھ کاسندھ کے آبادگاروں کیساتھ زیادتیوں کیخلاف سکھر میں احتجاج

ہفتہ 25 اپریل 2015 17:34

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) سندھ پیپلز یوتھ (شہید بھٹو ) ضلع سکھر کی جانب سے سندھ کے آبادگاروں کیساتھ ہونی والی زیادتیوں کے خلاف کارکنان کی بڑی تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے ضلعی رہنماؤں یاسین احمد جتوئی ، توقیر انصاری ، مرتضیٰ شیخ ، ریاض احمد جتوئی ، فیض اﷲ ، توصیف انصاری ، انیس جتوئی ، حماد اﷲ و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر رہنماؤں نے سندھ کے آبادگاروں کیساتھ ہونی والی زیادتیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے آبادگاروں کو بار دانہ نہ دیکر حکومت ان کے معاشی قتل میں مصروف عمل ہے سندھ کے آبادگار پہلے ہی زرعی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث شدید پریشان ہیں الٹا سونے پر سہاگہ باردانے کی فروخت میں بھی سیاسی مداخلت اور من پسند افراد کو نوازنے والا سلسلہ مزید ان کی کمر توڑنے کے مترادف ہے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے ڈسٹرکٹ فوڈز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سندھ کے آبادگاروں کیساتھ ہونی والی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے اور ان کو معاشی قتل سے بچایا جائے بصورت دیگر ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :