امسال حج پر جانے کے خواہشمند افراد سے درخواست وصولی کا سلسلہ (پیر )سے شروع ہوگا

ہفتہ 25 اپریل 2015 17:42

امسال حج پر جانے کے خواہشمند افراد سے درخواست وصولی کا سلسلہ (پیر )سے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء ) امسال حج پر جانے کے خواہشمند افراد سے درخواست وصولی کا سلسلہ ( پیر) سے شروع ہوگا۔اس برس پاکستان سے ایک لاکھ 43 ہزار 368 عازمین حج کے لیے روانہ ہوں گے ۔وزارت مذہبی امور و حج کے مطابق درخواستوں کی وصولی 27 اپریل سے شروع ہوگی اور یہ سلسلہ 8مئی تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

حج درخواستوں کافیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے14 مئی کو ہوگا۔

وزارت کے مطابق 5سال کے دوران حج کرنے والے افراد اس بار نہیں جا سکیں گے ۔50فیصد عازمین سرکاری اسکیم جبکہ 50فیصد پرائیوٹ ٹوور آپریٹرز کے تحت حج کے لیے جائیں گے۔پچاس فیصد عازمین براہ راست مدینہ منورہ جبکہ 50فیصد جدہ جائیں گے۔حجاج کی خدمت کے لیے 200 دیگر افراد بھی جائیں گے جبکہ حج کے میڈیکل مشن میں 450 افراد شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :