نیویارک کے مجسمہ آزادی کو بم سے تباہ کرنے کی دھمکی

ہفتہ 25 اپریل 2015 19:37

نیویارک کے مجسمہ آزادی کو بم سے تباہ کرنے کی دھمکی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء)نیویارک میں واقع مجسمہ آزادی کو بم سے تباہ کرنے کی دھمکی کے بعد اسے سیاحوں سے خالی کروا لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گمنام ٹیلی فون کال موصول ہوئی جس کے بعد نیویارک کے جزیرے پر قائم مجسمہ آزادی اور اس کے احاطے کو فوری طور پر سیاحوں سے خالی کروا لیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹیلی فون کال میں مجسمہ آزادی کو تباہ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ نیویارک پولیس نے پورے جزیرے کی تلاشی لی جس میں ماہر کتوں کی مدد بھی لی گئی۔ اس دوران جزیرے میں چلنے والی فیری سروس بھی معطل کردی گئی تھی۔ جزیرے کی تلاشی کے دوران پولیس کو ایک مشتبہ پیکٹ بھی ملا۔ نیویارک پولیس نے مجسمہ آزادی اور جزیرے کی تلاشی کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دیا۔